27 فروری، 2015، 12:28 AM

فرانس

پیرس میں غیر قانونی طورپرڈرون اڑانےکےالزام میں الجزیرہ کے تین صحافی گرفتار

پیرس میں غیر قانونی طورپرڈرون اڑانےکےالزام میں الجزیرہ کے تین صحافی گرفتار

مہر نیوز/27 فروری/ 2015 ء : فرانس کے دارالحکومت پیرس میں اہم عمارتوں پر غیر قانونی طور پر ڈرون اڑانے کے الزام میں پولیس نے الجزیرہ چینل کے تین صحافیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں اہم عمارتوں پر غیر قانونی طور پر ڈرون اڑانے کے الزام میں پولیس نے الجزیرہ چینل کے تین صحافیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔یہ گرفتاریاں ایفل ٹاور اور دیگر حساس عمارتوں پر ڈرون کی پروازیں دیکھے جانے کے بعد عمل میں آئی ہیں ، پیرس میں حکام کے مطابق الجزیرہ نیٹ ورک سے تعلق رکھنے والے تین غیر ملکیوں کو پولیس نے اس وقت تحویل میں لیا جب انہیں مغربی پیرس میں ڈرون کو پرواز کرتے ہوئے دیکھا۔ گرفتار ہونے والے افراد کی عمریں 70، 54 اور 36 برس ہیں، حکام کے بقول یہ واضح نہیں کہ یہ تینوں کیا کام انجام دینا چاہ رہے تھے۔حراست میں لئے گئے صحافی قطر میں قائم الجزیرہ کی انگلش سروس کے نمائندہ ہیں اور ان صحافیوں کو حراست میں لیا گيا ہے جو شہر میں ہونے والی پراسرار ڈرون پروازوں پر ایک رپورٹ تیار کر رہے تھے۔فرانسیسی قوانین کے تحت ان صحافیوں کو زیادہ سے زیادہ 24 گھنٹوں تک تحویل میں رکھا جا سکتا ہے۔فرانس میں بغیر لائسنس کے ڈرون اڑانا غیر قانونی ہے اور اس پر زیادہ سے زیادہ ایک سال قید اور 75 ہزار یورو جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے۔پولیس پہلے ہی پیرس کے مختلف علاقوں پر پرواز کرنے والے ڈرونز کی تحقیقات کر رہی ہے جن کے بارے میں ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ یہ کہاں سے اور کون اڑا رہا ہے۔گزشتہ ماہ بھی ڈرونز کو صدارتی محل، جوہری پلانٹس اور عسکری تنصیبات پر پرواز کرتے دیکھا گیا تھا ۔

News ID 1850755

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha